جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہروں خان یونس اور رفاہ پر فضائی حملے جاری رکھے، جن میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں متعدد مکانات تباہ ہوئے جبکہ امدادی کارکن ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں، اب تک مزید 9 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔10 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 241 فلسطینی شہید اور 614 زخمی ہو چکے ہیں، غزہ میں مجموعی طور پر 69 ہزار 169 افراد شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 685 زخمی ہو چکے ہیں۔
ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے خواتین، کسانوں اور صحافیوں پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں خوراک، پانی اور دواؤں کی شدید کمی برقرار ہے جبکہ اسرائیلی محاصرے کے باعث امدادی سامان کی ترسیل محدود ہو گئی ہے
حسن نواز ڈراپ، فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل
داؤد ابراہیم گروہ اور ایل ٹی ٹی ای کے درمیان نیا اتحاد بے نقاب
امریکہ، موٹاپے کے شکار غیرملکیوں کے ویزے مسترد ہونے کا امکان
ایران کی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی کی پیشکش








