غزہ اور ایران پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکا اور یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی شہر سان فرانسسکو میں مظاہرین نے وفاقی عمارت کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ایران پر حملے روکنے کے لیے مجبور کرے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ رسل اسکوائر سے ڈاؤئنگ اسٹریٹ تک نکالی گئی احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں مظالم اور ایران پر حملوں کے خلاف عملی اقدامات کرے۔
سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی بمباری کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مظالم اور ایران پر حملے فوری بند کیے جائیں۔
مظاہروں میں شریک افراد نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں مؤثر کردار ادا کریں۔
پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، سپلائی میں کوئی مسئلہ نہیں
غزہ پر اسرائیلی بمباری: امریکی سینیٹرز نے نیتن یاہو کو انسانیت سوز اقدامات کا ذمہ دار قرار دے دیا
ایئر انڈیا کے خلاف کارروائی ، سینئر افسران کو معطل کر دیا گیا
خامنہ ای نے جانشینوں کے لیے تین سینئر علما نامزد کر دیے،امریکی اخبار