اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ میں خطاب کو غزہ میں زبردستی نشر کرنے کے فیصلے نے اسرائیلی سیاسی، عسکری اور سماجی حلقوں میں شدید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم دفتر کے حکم پر فوج نے غزہ میں بڑے ٹرکوں پر لاؤڈ اسپیکرز نصب کیے، تاہم فوجی افسران نے اس اقدام پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے فوجیوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ اس کے لیے انہیں اپنی محفوظ پوزیشنیں چھوڑنی پڑیں۔ایک سینئر فوجی افسر نے کہا کہ غزہ میں تقریر سنوانا ایک پاگل پن ہے، کوئی نہیں سمجھتا کہ اس کا کوئی فوجی فائدہ ہے بھی یا نہیں۔

فوجی قیدیوں کے اہل خانہ اور فوجیوں کی ماؤں نے بھی اس اقدام پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے آپ کے سیاسی شو کا حصہ نہیں، وہ محض جنگی فلم کے بیک گراؤنڈ ایکٹرز نہیں ہیں۔ ایک فوجی کی والدہ نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ اس پاگل پن کو روکا جائے اور فوجیوں کی جانوں کی ذمہ داری سنجیدگی سے لی جائے۔

امریکا نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری ختم کرنے کا دباؤ ڈال دیا

امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، خواجہ آصف

یمن کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ، جہاز میں 27 پاکستانی پھنس گئے

نواز شریف کا جینیوا سے پاکستان واپسی کا فیصلہ

سندھ کابینہ میں ردوبدل، وزرا کے قلمدان تبدیل

Shares: