پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔حافظ طلحہ سعید،قاری یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی، نسل کشی اور بربریت نے انسانیت، بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کو روند ڈالا ہے،ہسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی درندے دراصل جدید دور کے نمرود ہیں۔ پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔مرکزی مسلم لیگ اعلان کرتی ہے کہ اہل غزہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے،
ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے مختلف تقریبات و کارکنان سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے درحقیقت دہشت گردی اور وحشت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اس ظلم میں برابر کی شریک ہے، شیلٹر اسکول پر بمباری، بچوں کو زندہ جلانا، اسپتالوں کو کھنڈر بنانا ، یہ سب اسرائیلی فوج کی بربریت نہیں بلکہ حیوانیت کی بدترین مثالیں ہیں،مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کے ساتھ ہے
مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ اسرائیل دہشت گردوں کا مسکن ہے، جہاں درندے وردی پہن کر بچوں کو آگ میں جھونک رہے ہیں، پناہ گزین اسکول پر بمباری اور معصوم بچے کا زندہ جل جانا انسانیت نہیں، درندگی کا وہ نمونہ ہے جس پر اگر امت مسلمہ خاموش رہی، تو وہ کل قیامت کے دن جواب دہ ہوگی۔ اسرائیل کے جرائم پر خاموش رہنے والے شریک جرم ہیں،اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے،