اسرائیلی فورسز نے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں اور امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں آج (6 ستمبر) مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں بلند عمارتوں، رہائشی گھروں اور خیمہ بستیوں کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں بے گھر فلسطینی خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔ یہ حملے قابض افواج کی جانب سے جبری انخلا کی نئی دھمکیوں کے بعد کیے گئے۔غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق غزہ سٹی کے زیتون محلے کی الفاروق اسٹریٹ پر مرتجہ خاندان کے گھر پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کچھ ملبے تلے دبے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق فجر سے اب تک کم از کم 41 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 25 افراد غزہ سٹی اور 6 امداد لینے والے شامل ہیں۔خان یونس کے علاقے المواسی میں بھی ایک خیمہ بستی پر بمباری کی گئی، جسے اسرائیل نے نام نہاد "انسانی ہمدردی کا زون” قرار دیا تھا۔ اس حملے میں 2 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

یہ حملہ اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا جب اسرائیلی فوج نے شہریوں کو حکم دیا تھا کہ وہ شمالی غزہ سے نکل کر اسی علاقے میں منتقل ہو جائیں۔

ناقص کارکردگی،مسلم لیگ (ن) نے میئر کراچی کی حمایت واپس لے لی

جنوبی پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

Shares: