غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور قحط کی شدت نے مزید فلسطینی جانیں لے لیں۔
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق آج صبح سے اب تک صہیونی فوج کے حملوں میں 13 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا حملہ غزہ سٹی کے شیخ رضوان محلے میں ایک خیمے پر ہوا جس میں بے گھر افراد رہائش پذیر تھے، حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک خاتون اور کئی بچے شامل تھے۔دوسرا حملہ ایک رہائشی علاقے پر کیا گیا، جس میں ایک خاتون شہید اور کئی افراد زخمی ہوئے۔دیگر علاقوں میں حملوں کے نتیجے میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوئے۔
ادھر غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں قحط اور غذائی قلت کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس طرح بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 197 ہو چکی ہے، جن میں 96 بچے بھی شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ کی صورتحال بدستور سنگین ہوتی جا رہی ہے، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں۔
61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید
جنوبی وزیرستان اپر کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھنے کی قرارداد منظور
بھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق