اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں حملے کر کے مزید 45 بےگناہ فلسطینی شہریوں کو شہید اور 150 سے زائد کو زخمی کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق قابض افواج نے دن بھر پناہ گزین کیمپوں، امداد کے متلاشی افراد اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ وسطی غزہ میں کم از کم 18 افراد کو گولیوں سے نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں زمینی کارروائیوں کے دوران 16 شہری شہید ہوئے، جب کہ زیتون کے علاقے میں 4 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

شمالی غزہ کے الاعودہ اسپتال کے ایک ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے اسپتال کے مغربی دروازے کو نشانہ بنایا، جس سے عملے کے 2 افراد سمیت 5 زخمی ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 66 ہزار 97 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 68 ہزار 536 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد بھی 453 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 150 بچے شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کا ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم

قائداعظم ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری، 6 اکتوبر سے آغاز

سعودی عرب کا مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ

ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

Shares: