غزہ پر اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی صہیونی فورسز کے حملوں میں مزید 48 فلسطینی شہید ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ صبح سے اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 75 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ اس طرح گزشتہ دو برسوں میں غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار 697 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب، جنوبی لبنان کے دو قصبوں پر بھی اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کفار تبنیت قصبے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ میس الجبل کے رہائشی مکانات پر دو میزائل داغے گئے۔
برطانوی سیکرٹری داخلہ کی غیر قانونی مہاجرین پر کڑی تنقید
جلال پور پیروالا: سیلابی پانی نکالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
ایم ڈی کیٹ 2025: ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن
امریکا نے فینٹانل اجزا اسمگلنگ پر بھارتی بزنس ویزے منسوخ کر دیے