اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسکول، خیموں اور رہائشی علاقوں پر بمباری میں شدت پیدا کر دی ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارےکے مطابق دن بھر جاری حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں قائم الفارابی اسکول، جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے، اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنا، جس میں کم از کم 8 افراد شہید ہوئے۔ایک اور حملہ غزہ سٹی کے شیخ رضوان محلے میں کیا گیا، جہاں 9 افراد شہید ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل تھے۔ اسی طرح رِمال محلے میں بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
عینی شاہد صہیب فودہ نے بتایا کہ وہ الفارابی اسکول میں گدے پر سو رہے تھے کہ دھماکے کی آواز سنائی دی اور ایک بلاک ان کے چہرے پر آ لگا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کزن کی بیٹی بھی شدید زخمی ہوئی۔مزید برآں، عینی شاہد محمد عاید نے الجزیرہ کو بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں تاحال ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور لاشوں کو نکالنے کا کام کر رہی ہیں۔
پاکستان میں دوسرا چاند گرہن، سپر بلڈ مون کا دلکش نظارہ
سندھ میں سیلاب کا خدشہ، 1651 دیہات متاثر ہونے کا امکان
روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب
موبائل سمز کا ڈیٹا لیک، وزیر داخلہ کا نوٹس، انکوائری ٹیم تشکیل








