اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری اور ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔
انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے صیہونی فورسز نے امداد کے منتظر افراد اور خیمہ بستوں میں مقیم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید 47 افراد شہید ہو گئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 56 ہزار 647 تک جا پہنچی ہے۔
ادھر غزہ کے اسپتالوں کو شدید ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔ علاقے کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا اسپتال نے ایندھن کی کمی کے باعث ڈائیلاسز کی سہولت معطل کر دی ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں مریضوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
مقامی طبی عملے نے بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ طبی خدمات کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔
پنجاب کے دریا خطرناک حد تک بلند، پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ جاری
پاکستان کا منہ توڑ جواب اور خوف، جے شنکر نے جنگ بندی کا اعتراف کر لیا
ائیر چیف کا امریکا کا تاریخی دورہ، پاک امریکا دفاعی تعاون میں تزویراتی پیش رفت
چین کا نیا بلیک آؤٹ بم، دشمن کے بجلی کے نظام کو مفلوج کرنے کی صلاحیت








