اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 108 فلسطینی شہید جبکہ 530 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہداء کی مجموعی تعداد 57,575 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق شہداء میں سات امدادی کارکن بھی شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں بھی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسرائیلی حملے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے عام شہریوں کی ہلاکتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔دوسری جانب امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ معاہدہ صرف ایک نکتے کی رکاوٹ سے دوچار ہے، جسے جلد حل کیے جانے کی امید ہے۔

متوقع معاہدے کی صورت میں 60 دن کی جنگ بندی ہوگی اور 10 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ 9 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی.عالمی سطح پر جنگ بندی کے مطالبات میں تیزی آ چکی ہے، تاہم غزہ میں انسانی المیہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

بھارت کی اپنی آبی سلامتی کو چین کی طرف سے خطرات لاحق

ایران پر نئی امریکی پابندیاں، بینکنگ نیٹ ورک اور غیر ملکی کمپنیاں شامل

کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، کیمرون کا شہری گرفتار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا

بنوں میں پولیس سے جھڑپ، ڈرون اور راکٹ لانچر استعمال

فرانسیسی رافیل سمیت تین بھارتی طیاروں کے نقصان کے شواہد موجود ہیں،سربراہ فرانسیسی فضائیہ

Shares: