اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، تازہ فضائی حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح سمیت شمالی حصوں میں بھی حملے کیے، جن میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی خلاف ورزیوں میں 38 فلسطینی شہید اور 143 زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب حماس نے غزہ سے 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں، جبکہ اسرائیلی حکام نے 15 فلسطینی قیدیوں کی میتیں واپس کی ہیں۔
فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملبے سے 18 مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس سے غزہ میں مجموعی شہداء کی تعداد 68 ہزار 159 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 203 ہو گئی ہے.
جنوبی وزیرستان میں خودکش بمبار گرفتار،افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب
پاکستان ہماری ریڈ لائن ،میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ،نواز شریف
کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گرفتار
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ