مزید دیکھیں

مقبول

اسرائیلی فوج کا غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ، 13 شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حملے میں مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا، جس کے باعث مزید تباہی ہوئی۔ اسرائیل کی تازہ بمباری سے ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنی پڑی۔ یہ فلسطینی خاندان شدید انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں پناہ گزینی کے لیے مزید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب غزہ کے شہر جبالیہ میں ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف شہید ہوگئے۔ عبداللطیف حماس کے اہم رہنماؤں میں شامل تھے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہے، اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس جارحیت میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں، اور صحت کے نظام پر شدید دباؤ ہے۔اسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں اور زمینی جنگ کے سبب غزہ کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے، اور انسانی امداد کی فراہمی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہیں اور فلسطینی عوام کی فوری مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan