اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان چل بسا

0
44

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان چل بسا

باغی ٹی و ی :اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے 12 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ، جن میں فلسطینی شہید نوجوان کی والدہ اور بھائی بھی شامل ہیں۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس، نابلس، قلقیلیہ، بیت لحم، جینن اور طوباس میں 12 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ زیر حراست افراد میں 30 سالہ فلسطینی شہید اشرف ھلسا کی والدہ اور دو بھائی بھی شامل ہیں جسے اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے قریب گزشتہ پیر کی شب گولی مار کر شہید کر دیا تھا
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان آج جمعرات کے روز چل بسا۔
رام اللہ شہر کے مغرب میں واقع گاؤں "دیر ابو مشعل” کی کونسل کے سربراہ عماد زہران کے مطابق 16 سالہ فلسطینی نوجوان محمد ضامر حمدان بدھ کی شب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

زہران نے مزید بتایا کہ مذکورہ گاؤں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں 3 نوجوان اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی ہو گئے۔ ان میں سے دو کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جب کہ تیسرا نوجوان محمد ضامر قابض فوج کے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے آج صبح جمعرات کے روز اس کے جاں بحق ہو جانے کی اطلاع دی۔گاؤں کی کونسل کے سربراہ کے مطابق ابھی تک مقتول نوجوان کی لاش حوالے نہیں کی گئی۔

قابض اسرائیلی فوج نے جعمرات کے روز رام اللہ شہر کے شمال مغرب میں واقع گاؤں دیر ابو مشعل کے مرکزی داخلی راستے کی ناکا بندی کر دی۔

Leave a reply