اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر فلسطینی بچوں کو ’’جاسوسی‘‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں نے بچوں کو حراست میں لینے کے بعد ان پر جاسوسی کے الزامات عائد کیے۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجیوں نے بچوں سے ان کے والد کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور موقع پر موجود افراد کو فلم بندی سے روک دیا۔مقامی افراد اور دکاندار جب بچوں کی حمایت میں سامنے آئے تو فوجیوں نے انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔ بعدازاں اہلکار بچوں کے گھر کی جانب گئے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو پیچھا کرنے سے بھی روک دیا۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک راہگیر نے بچوں کی کم عمری کی بنیاد پر رہائی کا مطالبہ کیا تو ایک فوجی نے جواب دیا: "مجھے پرواہ نہیں”۔
برطانیہ سے چوری شدہ مہنگی گاڑی کراچی پہنچ گئی، انٹر پول
گوجرہ:کھیوڑہ مائینز کے کسان 20 سال سے نہری پانی کی قلت کا شکار
ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ ہفتے آئی پیڈز ملیں گے، ایاز صادق