اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے برین، جنوبی نابلوس میں ایک گھر پر صبح سویرے کارروائی کرتے ہوئے دو فلسطینی بچوں خالد زین اور سلہام زین کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اہلِ خانہ پر شدید خوف طاری کیا گیا، فورسز نے پورے گھر کی تلاشی لی اور اہلِ خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے بچوں کو زبردستی ساتھ لے گئیں۔ چھاپے کی وجہ یا بچوں کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔مقامی آبادی نے اس اقدام کو بچوں کی گرفتاریوں اور اجتماعی سزا کی جاری اسرائیلی پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے، جبکہ انسانی حقوق تنظیمیں پہلے ہی نابالغوں کی گرفتاری اور بدسلوکی میں اضافے پر تشویش ظاہر کر چکی ہیں

بائیک رائیڈر کے اکاؤنٹ سے 331 کروڑ کی ٹرانزیکشنز، ایک کروڑ شادی پر خرچ

جنرل ساحر شمشاد کے خلاف منفی مہم بے بنیاد قرار

فیکٹ چیک،تاجکستان ڈرون حملہ،سوشل میڈیا پر افغان،بھارتی اکاؤنٹس کے پروپیگنڈے کی حقیقت

Shares: