اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حماس کے نقاب پوش ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے تاہم اسرائیلی حکام نے اس کارروائی کے نتائج کے بارے میں محتاط امید کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا،تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی حماس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 30 اگست 2025 کو غزہ سٹی کے مغربی علاقے الثورہ اسٹریٹ پر ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد کے مناظر ہیں، جسے حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں ابو عبیدہ کی شناخت حذیفہ سمیر عبداللہ الخالوت کے طور پر ظاہر کی تھی،اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) اور شِن بیت نے ہفتہ کی شام جاری بیان میں کہا کہ غزہ کے شمالی حصے میں ایک سینیئر حماس رکن پر فضائی حملہ کیا گیا،اگرچہ بیان میں نشانہ بننے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ وہ ابو عبیدہ ہی تھے۔
بہترین صحافتی خدمات پر غنی محمود قصوری کو حسن کارکردگی کی سند،نیک تمناؤں کا اظہار
ابھی تک ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق نہیں ہو سکی، لیکن اسرائیلی میڈیا نے نام ظاہر نہ کرنے والے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے شہید ہونے والے کے بارے میں یہی کہا ہے کہ وہ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے،اس طرح 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 59 ہزار 835 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ،2200 دیہات زیر آب ، ڈی جی پی ڈی ایم اے
غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے جہاں قحط اور بھوک کی وجہ سے مزید 10 فلسطینی دم توڑ گئےاسرائیلی فوج کی رکاوٹوں کے باعث امداد متاثر ہو رہی ہے، اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےدوسری جانب برطانیہ نے غزہ میں فوجی آپریشن کی توسیع کے باعث اسرائیلی حکام کو لندن میں ہونے والی دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
1995 کے بعد ستلج میں سب سے زیادہ بہاؤ،قصور شہر محفوظ