‏اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کا امکان:اسرائیل کا مشن مکمل ہونے کا اعلان

تل ابیب :‏اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کا امکان:اسرائیل کا مشن مکمل ہونے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے باعث اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعے تک فائر بندی ہونے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعے کی صبح تک فائر بندی ہونے کا امکان ہے۔

امریکی و غیر ملکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مصری حکام اور حماس رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں بامعنی پیش رفت دیکھی گئی ہے۔
جبکہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے نزدیک ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، مصر، قطر اور متعدد یورپی ممالک اسرائیلی وزیراعظم اور حماس رہنماؤں پر حملے روکنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

غزہ: 11 روز تک غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جاری جنگی کاروائی روکنےکا عندیہ دے دیا۔

الجزیرہ ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت نےجنگی کارروائیاں روکنے کیلئے مصری ایلچی کو باضابطہ طور پرآگاہ کردیا ہے۔

قبل ازیں امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعے کی صبح تک جنگ بندی کا امکان ہے۔

امریکی و غیر ملکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مصری حکام اور حماس رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں بامعنی پیش رفت دیکھی گئی ہے اور اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے نزدیک ہے۔

Comments are closed.