مزید دیکھیں

مقبول

امریکی فحش اداکارہ کا کالا برقعہ پہن کر افغانستان کا دورہ

امریکی فحش اداکارہ وِٹنِی رائٹ، جن کا اصل نام...

آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی...

حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث...

اسرائیلی حمایت میں ہونیوالے مظاہرے میں شاہد آفریدی کی شرکت،تصویر وائرل

پاکستان کے قومی کرکٹر، سابق قومی کپتان شاہد آفریدی اس وقت خبروں کی زد میں‌ہیں، یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض نے شاہد آفریدی پر تنقید کی جس کے بعد شاہد آفریدی نے عمران ریاض کو جواب دیا ، اسکے بعد سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے حق اور مخالفت دونوں طرز کی بحث جاری ہے، کئی صارفین شاہد آفریدی کی حمایت کر رہے ہیں تو کئی مخالفت کر رہے ہیں، اسی اثنا میں شاہد آفریدی کی ایک ایسی تصویر سامنے آتی ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا.

برطانیہ میں قائم اسرائیلی گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہد آفریدی بھی کھڑے ہیں، اسرائیلی گروپ نے دعویٰ کیا کہ شاہد آفریدی نے اسرائیل کی حمایت کی ہے، تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا گیا کہ "مشہور پاکستانی کرکٹر نے مانچسٹر میں اتوار کو ان کے ایک مظاہرے میں جو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بارے میں تھا میں رک کر سپورٹ پیش کی”، شاہد آفریدی تصویر میں اس فورم کے شریک چیئر رافی بلوم اور ڈپٹی چیئرمین برنی یاف کے ساتھ ہیں،انہوں نے اسرائیل کی حمایت پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شاہد آفریدی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں مظاہرے میں شمولیت کی تصویر سامنے آنے پر پاکستانی سیخ پا ہو گئے اور شاہد آفریدی کے خلاف بولنے لگ گئے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں‌کرتا،پاکستانی قوم بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف ہے،اور پاکستان اگر اسرائیل سے کسی قسم کے کوئی روابط رکھنا چاہے تو پاکستانی قوم کڑی تنقید کرتی ہے،بلکہ پاکستانی مذہبی جماعتیں تو دھمکیاں بھی دیتی ہیں،

اسرائیل کی حمایت میں مظاہرے میں شرکت پر شاہد آفریدی کا مؤقف
سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تصویر وائرل ہوئی تو شاہد آفریدی کو خود میدان میں آنا پڑا، شاہد آفریدی نے خاموشی توڑی اور ردعمل میں کہا کہ تصور کریں کہ آپ مانچسٹر میں ایک گلی میں ٹہل رہے ہوں اور نام نہاد پرستار سیلفی لینے کے لیے آپ سے رابطہ کریں، آپ ایسا ہونے دیں اور چند لمحوں بعد، وہ اسے صیہونی حمایت کی کسی صورت کے طور پر اپ لوڈ کرتے ہیں، یہ حیر انگیز ہے،براہ کرم اپ لوڈ کی گئی ہر چیز پر یقین نہ کریں،فلسطین میں معصوم جانوں کو اذیت میں مبتلا دیکھنا واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ اس طرح، مانچسٹر میں شیئر کی گئی کوئی بھی تصویر کسی بھی ایسی صورت حال کے لیے میری حمایت کی عکاسی نہیں کرتی جہاں انسانی جانیں خطرے میں ہوں۔میری پوری دنیا میں شائقین کے ساتھ تصویریں ہیں اور یہ صورتحال بھی مختلف نہیں تھی۔میں امن کی دعا کرتا ہوں، میں اس جنگ کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں، میں آزادی کی دعا کرتا ہوں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1803473155710988335

شیریں مزاری شاہد آفریدی پر پھٹ پڑیں، کہا یہ مت سمجھیں ہم سب احمق ہیں
تحریک انصاف کی سابق رہنما،سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں یقین ہے کہ آپ دکھائے جانے والے پمفلٹ یا پلے کارڈز کو نہیں پڑھ سکتے جیسے تصویر لی جا رہی تھی؟ ان کی شناخت اور ارادہ کبھی پوشیدہ نہیں تھا لہذا براہ کرم یہ مت سمجھیں کہ ہم سب احمق ہیں۔ آپ کو معلوم تھا کہ آپ کس کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں۔ شرمناک۔

https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1803479328006742480

عدیل حبیب نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا شاہد آفریدی ڈی چوک جائیں گے، جہاں جماعت اسلامی نے فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے لئے دھرنا دیا ہوا ہے

https://twitter.com/TheAdeelHabib/status/1803486883579642031

اسرائیل کی حمایت میں مظاہرے میں شرکت پر شاہد آفریدی کیخلاف آرٹیکل سکس کے تحت کاروائی کا مطالبہ
ڈاکٹر صابر ابو مریم جو پاکستان میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مہم چلاتے ہیں ٹویٹر پر کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی نے فلسطینیوں کی قاتل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی حمایت کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستانی عوام کے سامنے مکروہ اور بھیانک چہرہ آج واضح ہو گیا ہے۔ اسرائیل کی حمایت کرنا یعنی پاکستان کی توہین اور سنگین غداری۔حکومت پاکستان آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کرے۔

https://twitter.com/DrSabirplf/status/1803487023241551984

پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan