غزہ میں اسرائیلی حملے، امدادی مرکز کے قریب فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

2 دن قبل
تحریر کَردَہ

اسرائیلی افواج کے غزہ میں جاری حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے بڑی تعداد امداد کے حصول کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنی۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ کے خان یونس میں واقع ناصر ہسپتال میں آج 35 شہداء کی لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 27 افراد وہ تھے جو رفح گورنری میں امدادی سامان لینے کے دوران فائرنگ سے شہید ہوئے۔اسی طرح مرکزی غزہ کے دیر البلح میں واقع الاقصیٰ شہداء اسپتال میں 6 شہداء کی لاشیں لائی گئیں، غزہ شہر کے الشفا اسپتال میں 14 افراد کی میتیں منتقل کی گئیں، جبکہ العربی اہلی اسپتال کو 3 مزید لاشیں موصول ہوئیں۔

طبی ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں خان یونس کے علاقے جورا میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ دیر البلح میں ایک علیحدہ حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ غزہ میں انسانی بحران میں شدت آ رہی ہے، جبکہ اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادائیگی میں سب سے آگے، 499 ارب روپے جمع

بلاول بھٹو کی فرانسیسی مندوب سے ملاقات بھارتی جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے

مثالی قدم، ملیر جیل سے فرار قیدی کو ماں نے خود جیل حکام کے حوالے کر دیا

سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے میں تناؤ بڑھا سکتی ہے، طارق فاطمی

Latest from بین الاقوامی