اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہے۔
اپنے ویڈیو خطاب میں نیتن یاہو نے ایران کو فضائی حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ "ایرانی رہنما اپنا بیگ پیک کر رہے ہیں۔”نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی بھی حالیہ کشیدگی کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ایران کے ممکنہ جوابی حملوں کے خدشے کے باعث اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے قریب موجود ایک فوجی اڈہ اور موساد کا ہیڈ کوارٹر خالی کرا لیا گیا ہے۔
ایک اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی سول و عسکری قیادت زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات ایرانی جوابی حملوں میں اسرائیلی ایئر بیسز اور جوہری تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں تل ابیب کے قریب ایک غیر قانونی یہودی بستی کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کا تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ تیار
اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ جلد تہران کی فضاؤں میں اسرائیلی جنگی طیارے پرواز کریں گے اور آیت اللّٰہ حکومت کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔اسرائیلی وزیر نے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں کے دوران تہران کو جلا کر راکھ کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایران پر حالیہ حملے سے قبل دیوارِ گریہ پر خصوصی دعا بھی کی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے اور اس کے بعد تہران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر اپنے بیٹے کی شادی بھی ملتوی کردی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینرن اور امیت یار دینی کی شادی کی تقریب، جو 16 جون کو تل ابیب کے معروف مقام رونیت فارم میں ہونا تھی، اب تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ موجودہ کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر میزائل حملہ، ترک میڈیا کا انکشاف
ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر آ کر گرا، تاہم اسرائیلی میڈیا اس واقعے پر مکمل طور پر خاموش ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے امریکی ٹی وی کریو کو عمارت کے قریب سے فوری طور پر ہٹا دیا تھا۔ ترک میڈیا نے امریکی اخبار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ میزائل اسرائیلی دفاعی ہیڈکوارٹر "کریا” کی عمارت کو لگا۔
یہ واقعہ ایران کے بڑے جوابی فوجی آپریشن "وعدۂ صادق سوم” کے دوران پیش آیا، جس کا آغاز اس وقت ہوا جب اسرائیل نے 12 اور 13 جون کی درمیانی شب ایران پر حملہ کر دیا۔ایرانی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی گئی، اور کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے اس بڑے حملے سے قبل فرانس، برطانیہ اور امریکا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا تھا۔
ترک صدر اردوان اور امریکی صدر ٹرمپ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور
ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ادھر فرانسیسی صدر نے بھی ایرانی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور خطے میں کشیدگی سے بچنے کے لیے مذاکرات کی بحالی کی اپیل کی ہے۔ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے جوہری معاملات پر بات چیت کو تنازع کے خاتمے کا واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال کو مزید نہ بگڑنے دیا جائے اور تمام فریقین صبر و تحمل سے کام لیں۔تجزیہ کار اس ٹیلیفونک رابطے کو مشرق وسطیٰ میں سفارتی کوششوں کے احیاء کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
ایران نے برطانوی جنگی بحری جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا، ڈرونز کی پروازیں جاری
ایران نے خلیج فارس میں برطانوی بحریہ کے جنگی جہاز کو داخلے سے روک دیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق برطانیہ نے اسرائیلی میزائلوں کی رہنمائی کے لیے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس میں لانے کی کوشش کی، جسے ایران نے روک دیا۔مزید برآں، ایرانی بحریہ کے ڈرونز برطانوی جنگی جہاز کے قریب پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ علاقے کی نگرانی کی جا سکے۔
ایرانی حملوں کے خوف سے دیوارِ گریہ سنسان، اسرائیلی قیادت زیرِ زمین پناہ گاہوں میں منتقل
ایف-35 طیارہ گرانے اورخاتون پائلٹ گرفتار ی کی اسرائیل نے تردید کر دی
سندھ حکومت کا ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ
امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل