غزہ میں اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 105 فلسطینی شہید جبکہ 356 زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 6 ہزار 964 فلسطینی شہید اور 24 ہزار 576 زخمی ہو چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ امدادی مراکز پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بھی انسانی جانوں کا ضیاع جاری ہے، جہاں حالیہ حملے میں امداد کے منتظر 7 فلسطینی شہید اور 74 زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر امدادی مراکز پر حملوں میں اب تک 587 فلسطینی شہید اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 57 ہزار 523 ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 617 سے تجاوز کر گئی ہے۔
غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششیں تاحال کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکیں۔
محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو
قطری شہزادی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو گئے
وزیراعظم سے ایتسالات گروپ کے سی ای او کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش