اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن میں حوثی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تمہارا وقت بھی آنے والا ہے‘‘۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران نواز حوثی تحریک کے رہنما کو قتل کی دھمکی دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کاٹز نے کہا کہ عبدالملک الحوثی، تمہیں بھی جہنم کی گہرائیوں میں ان ساتھیوں کے پاس بھیج دیا جائے گا جو ’برائی کے محور‘ میں شامل تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کے پرچم پر درج نعرہ ’’اسرائیل مردہ باد، یہودیوں پر لعنت‘‘ جلد مٹ جائے گا اور اس کی جگہ اسرائیلی پرچم صنعا میں لہرائے گا۔
یاد رہے کہ 28 اگست کو اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی حکومت کا وزیر اعظم اور دیگر 11 وزراء ہلاک ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز حوثی باغیوں کے ایک دھماکہ خیز ڈرون نے اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات کے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا، جب کہ دو دیگر ڈرون اور ایک بیلسٹک میزائل کو اسرائیلی دفاعی نظام نے راستے میں ہی ناکام بنا دیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق 18 مارچ سے غزہ میں حماس کے خلاف کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سے حوثی باغی اب تک اسرائیل پر 87 بیلسٹک میزائل اور کم از کم 40 ڈرون حملے کر چکے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے میڈیا پر نئی سخت پابندیاں عائد
پاکستان میں ووٹروں کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
ایشیا کپ: بھارتی کپتان نے ہینڈ شیک سوال کو نظرانداز کردیا
افغانستان میں 679 کتابوں پر پابندی، 18 مضامین بھی نصاب سے خارج