اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ماہی گیروں کی کشتیاں اور دیگر سامان تباہ کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے فلسطینی ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اب تک متعدد ماہی گیروں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی بحریہ طویل عرصے سے فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس میں ان پر فائرنگ، گرفتاری اور کشتیوں کی ضبطگی کے واقعات شامل ہیں.
اوچ شریف: سوئی گیس چوک پر نقاب پوشوں کی ڈکیتی، دو دکانوں سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیے








