اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے پر تنقید کی ہے۔
باغی ٹی وی: سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویومیں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے ساتھ امن کئی طریقوں سے عرب اسرائیل تنازع کا خاتمہ کرسکتا ہے سعودی عرب نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ حالیہ معاہدہ کیا ہے۔
یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد …
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ’میرے خیال میں اس معاہدے کا تعلق یمن میں دیرینہ تنازع کو کم کرنے یا ختم کرنے کی خواہش سے ہے جو ملک ایران سے پارٹنرشپ کرتے ہیں وہ مصائب کا شکار ہوجاتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں 95 فیصد مسائل ایران کے پیدا کردہ ہیں۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے پر امید ہیں، یمن تنازع کے خاتمے کے لیے میرے خیال میں بہت کچھ کرناباقی ہے، سعودی عرب کی قیادت کو معلوم ہےکہ دوست کون ہے اور دشمن کون۔
نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ شراکت داری پر خبردارکیا اور کہا کہ جولوگ ایران کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں،وہ بدحالی کے ساتھ شراکت دار ہیں۔لبنان کو دیکھو، یمن کو دیکھو، شام کو دیکھو، عراق کو دیکھو-
لاعلاج سمجھے جانیوالے مرض ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات ممکن
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق چین کی ثالثی کا علم نہیں، چین کے ساتھ اچھے تعلقات کااحترام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیشکش کی تھی چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرخارجہ نے سعودی عرب کے دورے کا عندیہ دیا ہے اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے اسرائیلی فوجی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ ٹیبل پر ہے،البتہ ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔
عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں سال بھی ایک عرب ملک اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے گا، امریکی سینیٹر لنزےگراہم کی سعودی ولی عہد سے سعودی اسرائیل تعلقات پربات ہوئی تھی سعودی عرب کا دشمن اسرائیل نہیں ایران ہے، سعودی ایران تعلقات میں پیش رفت اسرائیل کیلئے خوش آئند ہو سکتی ہےسعودی ایران تعلقات،سعودی اسرائیل کے قریب آنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی سعودی اسرائیل تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے میں بڑا قدم قرار دیا تھااسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے امریکی سینیٹرلنزےگراہم نے ملاقات کی جس میں نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں، ہم تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کےخاتمےکی جانب بڑےاقدام کےطورپردیکھتے ہیں۔
ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ