دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران اسرائیلی صدر کے خلاف شکایت درج
غزہ: اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خواتین کی شہادتوں پر نسلی خاتمے سے خبردار کردیا،جبکہ فلسطین میں جنگی جرائم پر اسرائیلی صدر کے خلاف دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران شکایت درج کی گئی-
باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق سوئس پراسیکیوشن نے جمعہ کو کہا کہ غزہ جنگ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کے خلاف سوئٹزرلینڈ کے دورے کےموقع پر شکایت جمع کروائی گئی ہےفیڈرل پراسیکیوٹر آفس (بی اے) نےتصدیق کی ہےکہ اسے اسرائیلی صدر کے خلاف مجرمانہ شکایت موصول ہوئی ہے جو جمعرات کو ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں غزہ جنگ پر بات کرنے کے لیے موجود تھے۔
بی اے نے ایک بیان میں کہا کہ مجرمانہ شکایات کی جانچ اب معمول کے طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی، "متعلقہ شخص کے استثنیٰ کے سوال کا جائزہ لینے کے لیے” وہ وزارتِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں تھا تاہم آفس نے یہ نہیں بتایا کہ مخصوص شکایات کیا تھیں یا انہیں کس نے درج کروایا تھا۔
اسرائیل کا دمشق میں ایرانی حکام کے زیر استعمال عمارت پر حملہ
لیکن مبینہ طور پر شکایت کنندگان کی طرف سے جاری کردہ اور اے ایف پی کے حاصل کردہ ایک بیان جس کا عنوان ہے "انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف قانونی کارروائی” میں کہا گیا ہے کہ متعدد نامعلوم افراد نے باسل، برن اور زیورخ میں وفاقی استغاثہ اور کینٹونل حکام کے ساتھ الزامات کا مقدمہ دائر کیا ہے مدعیان اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے جنوبی افریقہ کے پیش کردہ مقدمے کے متوازی طور پر فوج داری مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے تھے جس میں اسرائیل پر غزہ جنگ میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے بیان میں تجویز کیا گیا کہ اسے "کچھ خاص حالات میں” بشمول انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے مقدمات میں اٹھایا جا سکتا ہے اور مزید کہا، یہ شرائط اس معاملے میں پوری ہو جاتی ہیں۔”
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک تقریباً 25 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں ہر ایک گھنٹے میں دو ماؤں کو قتل کیا جارہا ہے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں میں 70 فیصد عورتیں اور لڑکیاں شامل ہیں۔
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے، ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جن میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے اسرائیلی فوج کے زیادہ تر حملے الشفاء اسپتال کے آس پاس کیے گئے ہیں جس میں شیلنگ اور بمباری کی گئی۔
ادھر امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے میکسیکو اور چلی کے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی حملوں پر تحقیقات کے مطالبے پر کہا ہےکہ اسرائیل کے جان بوجھ کر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔