غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی زخمی ہوگئے
0
125
hizbullah

غزہ: شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا-

باغی ٹی وی : شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا، اسرائیلی ٹینک کی عمارت پر گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اضافی فوج بھیجنے کے اعلان کے ساتھ اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں جس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے جنگ کا دائرہ کار 78 فیصد غزہ تک پھیلادیا ہے، اسرائیل کی مزید پیش قدمی ’انسانی تباہی‘ کا سبب بن سکتی ہے،دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچا۔

غزہ کے جنوبی شہر رفح میں یہ ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی،جنوبی افریقا

ادھر اسرائیلی فوج کے غزہ میں طویل المدتی قیام اور حکمرانی پر وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یووگیلنٹ کے درمیان شدید اختلافات سامنے آگئے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں حماس کی حکمرانی کو بڑی فوجی کارروائی کے ذریعے خاتمہ کرنا چاہیے اور حماس کی جگہ کسی دوسری حکومت کے قیما کی کوشش کرنا چاہیے، غزہ کے لیے دو آپشنز ہی ہیں یا تو حماس کی حکومت قائم رہے یا غزہ میں اسرائیلی فوجی حکمرانی، لیکن میں فوجی حکمرانی کی مخالفت کروں گا اور وزیراعظم نیتن یاہو سے اس منصوبے کو ترک کرنے پر زور ڈالوں گا،اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے ہی وزیراعظم کی غزہ پالیسی پر ان اعتراضات کا ٹیلی ویژن پر کھل کر اظہار کیا جس سے غزہ جنگ میں وزیراعظم نیتن یاہو، وزرا اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کے درمیان کشمکش اور عدم اتفاقی کا بھانڈا پھوٹ دیا۔

علاوہ ازیں غزہ میں جاری جارحیت میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر بائیڈن انتظامیہ کی یہودی خاتون عہدے دار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی: بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفی دے دیا

Leave a reply