غزہ: رفح میں مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے ایک اور حملے میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔
باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق رفح کے علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 13 خواتین سمیت 21 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی جارحیت کے باعث بے گھر ہو کر کیمپوں پر رہنے والوں پر اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے علاقےالمساوی کو محفوظ قرار دیا تھا اور فلسطینیوں کو وہاں منتقل ہونے کو کہا تھا۔ رفح میں اسپتال نہ ہونے کے باعث میتوں اور زخمیوں کو فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا،دو روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی تھی جس میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے-
ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا
دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کے ادارے ‘اونروا’ نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں رفح سے دس لاکھ فلسطینی اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے جائزوں کے مطابق غزہ جنگ کے دوران 15 لاکھ فلسطینیوں نے غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح میں پناہ لی تھی، مئی کے شروع میں اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا جس کا مقصد حماس کے جنگجووں کا خاتمہ بتایا گیا تھا، اسرائیلی فوج نے فلسطینی پناہ گزینوں کو کہا کہ وہ رفح شہر خالی کر دیں، رفح سے نکلنے والے فلسطینی پناہ گزین نہیں جانتے تھے کہ ان کی اگلی منزل کیا ہوگی۔
بلوچستان:واشک میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری،خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک
‘اونروا’ حکام کے مطابق ‘پناہ گزین نہیں جانتے کہ رفح سے نکل کر انہیں کہاں جانا ہے، ان کے پاس خوراک ہے نہ پانی، ان کی حالت انتہائی نازک ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد و حفاظت ناممکن ہے








