ترکی کے ایک معتبر اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران پر ابتدائی اسرائیلی حملے کے دوران اسرائیلی جنگی طیارے مختصر وقت کے لیے ترک فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی ترک حدود میں موجودگی کی نشاندہی ہوتے ہی ترک فضائیہ کے ایف-16 طیاروں نے فوری طور پر اڑان بھری اور اسرائیلی طیاروں کو خبردار کرتے ہوئے واپس جانے کا کہا۔ اسرائیلی طیارے انتباہ ملنے پر ترک فضائی حدود سے فوری طور پر نکل گئے۔

اخبار نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو کا رکن ہونے کے ناطے ترکی کو اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع مل چکی تھی، جس کے باعث ترک فضائیہ پہلے ہی الرٹ پر تھی۔رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ نے مشرقی سرحدوں پر نگرانی سخت کر دی ہے اور 24 گھنٹے فضائی حدود کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

روس کی ایران اسرائیل تنازع پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش، اسرائیل کی ہچکچاہٹ برقرار

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے جنگی اختیارات پاسداران انقلاب کو منتقل کر دیے

صدر مملکت کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

صدر مملکت کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

Shares: