اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی خلاف ورزیوں میں 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔حکام نے بتایا کہ غزہ کے مختلف علاقوں سے ملبے تلے مزید 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد ملبے سے ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 499 ہوگئی ہے۔غزہ انتظامیہ کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 68 ہزار 858 تک پہنچ گئی ہے
بھارت کے مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک، 18 زخمی
پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا
پنجاب بار کونسل انتخابات 2025: فیصل آباد سے غیر حتمی نتائج جاری






