اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ جاری،اہم مصنوعات کی فروخت میں کمی
قصور
غیور شہریوں کی طرف سے اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ جاری،اسرائیلی پراڈکٹس کے نعم البدل ملکی و غیر ملکی پراڈکٹس کی مانگ میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کی جانب سے نہتے معصوم فلسطینیوں پہ فضائی بمباری اور مسلسل جنگ کرنے پہ پاکستانی عوام میں اسرائیل کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے
اسرائیل کے خلاف اظہار نفرت اور فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے طور پہ زندہ دلان قصور نے اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ شروع کیا ہوا ہے جس میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے
دکانداروں کے مطابق قصور کے غیور شہریوں نے کوکا کولا و پیپسی کا بائیکاٹ کرکے دیگر ملکی و غیر ملکی کولڈ ڈرنکس و مشروبات کا خریدنا تیز کر دیا ہے نیز دیگر ضروریات زندگی جیسے کہ سرف ایکسل،ایریل واشنگ پاؤڈر،لپٹن چائے،لیز،کنور چکن کیوبز وغیرہ جیسی اہم پراڈکٹس کی فروخت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے