باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو عملے نے زخمیوں کو موقع پر بھی طبی امداد دی۔ یہودیوں کا مذہبی میلہ اسرائیل کے شہر میرون میں جاری تھا جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد سالانہ عوامی اجتماع میں شریک تھی۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بھگدڑ چند یہودیوں کے سیڑھیوں سے پھسلنے کے سبب شروع ہوئی، زیادہ رش اور دھکم پیل کے سبب درجنوں دیگر بھی زمین پر گر پڑے جس سے ہجوم بے قابو ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد افراد زخمی ہین جن میں سے 20 کی حالات تشویشناک ہے
ویڈیو:
یہ مناظر #اسرائیل کے ہیں جہاں پر کرونا وائرس کی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد پہلے مذہبی تہوار میں رش اور اژحام کے سبب بھگڈر مچنے سے کم ازکم 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔https://t.co/uYoLx4SHWx pic.twitter.com/7BLHNZVPgj— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) April 30, 2021
اسرائیل میں کورونا کی شدت میں کمی کے بعد اجتماع منعقد کیا گیا تھا تاہم محکمہ صحت نے وارننگ جاری کی تھی۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ حارثے کا شکار ہونے والے تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہوں۔