انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدرکا دورہ پاکستان

International Shooting Sport Federation

انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر نے پاکستان کے دورے کے دوران شوٹنگ کےکھیل کی تعریف کی ہے

انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر Luciano Rossi نے پاکستان کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کی شوٹنگ میں کامیابی اور بنیادی ڈھانچے میں نمایاں پیش رفت پر خراج تحسین پیش کیا،انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور شوٹنگ کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں شوٹنگ کے کھیل کو فروغ دینے، بہتر بنانے پر انکی کوششوں کو تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا.انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی کا کہنا تھا کہ میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی قیادت کی تعریف کرنا چاہتا ہوں اور انکے کھلاڑیوں کی بھی جنہوں نے 2024 گیمز کے لیے اولمپک کوٹہ حاصل کیا ،”میں ان کے لیے پیرس میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پاکستانی ایتھلیٹس اب تک 10 میٹر ایئر پسٹل مین گلفام جوزف، 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مین میں غلام مصطفیٰ بشیر اور 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین میں کشمالہ طلعت، پیرس 2024 کے تین کوٹہ حاصل کر چکے ہیں۔

اس سنگ میل کے موقع پر اعتراف کے طور پر، انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی نے پاکستان کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ے رکن ایچ ای سید شاہد علی کو ایوارڈ پیش کیا، ایوارڈ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی میں آئی او سی کے رکن کی نمایاں خدمات اور ملک کے اندر اولمپک کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا،انہوں نے پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے حوصلہ افزائی کی پاکستان کی کارکردگی کو دنیا نے تسلیم کیا،انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی نے کھیلوں کے عہدیداروں سے ملاقات اور لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ بھی کیا.

Comments are closed.