ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک آئس کریم فروش کو خاتون سیاح کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دکان کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

ترک اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ استنبول کے علاقے بے اولو میں پیش آیا، جہاں ایک آئس کریم فروش نے سیاح خاتون کے ساتھ آئس کریم پیش کرنے کے مشہور انداز "کون ٹرک” کے دوران نازیبا حرکات کیں۔واقعے کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی اور جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ عوامی دباؤ کے بعد بے اولو میونسپلٹی کی مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا بلکہ اس کی دکان کو بھی سیل کر دیا۔

میونسپلٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے تحفظ اور عوامی اخلاقیات کی پاسداری کے لیے اس طرح کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

2 لاکھ سے زائد نقد لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس کی خبر بے بنیاد

وزیراعظم سے علی بابا وفد کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ کا اعتراف

بھارتی ایئرپورٹ پر پھنسے برطانوی ایف-35 طیارے کی آئندہ ہفتے واپسی کا امکان

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، 41 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے

Shares: