استنبول مذاکرات، طالبان کو شرکت کے لیے رضامند کرنے کی کوششیں لیکن طالبان کس بات پر ڈٹ گئے

0
32

باغی ٹی وی : استنبول مذاکرات: طالبان کو شرکت کے لیے رضامند کرنے کی کوششیں لیکن طالبان کس بات پر ڈٹ گئے

طالبان نے اب تک استنبول امن کانفرنس میں اس وقت تک شرکت نہ کرنے پر زور دیا ہے جب تک کہ تمام غیر ملکی فوجی ملک سے نہیں چلے جاتے۔ قطر کے اہلکار طالبان کے رہنما ملا برادر اخوند کے ساتھ دوحہ میں ایک ملاقات ہوئی ہے .

استنبول امن اجلاس میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں ایک نازک مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ دوحہ میں طالبان سیاسی دفتر میں موجود رہنماؤں کے ساتھ امریکہ، قطر، ترکی اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کی متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ان ملاقاتوں کا مقصد 24 اپریل کو ہونے والے ایک اہم استنبول کانفرنس میں طالبان کو شریک ہونے پر آمادہ کرنا ہے۔ طالبان نے کہا ہے کہ جب تک تمام غیرملکی افواج افغانستان سے نکل نہیں جاتیں وہ کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی فوجیوں کی واپسی یکم مئی سے شروع ہوگی اور 11 ستمبر تک مکمل ہوجائے گی۔

Leave a reply