ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ہے۔

استنبول میں دونوں ممالک کے وفود نے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ روسی اور یوکرینی وفود کے سربراہان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے۔روسی خبر رساں اداروں کے مطابق مذاکرات کا مقصد موجودہ جنگی صورتِ حال میں کمی لانا اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے مشترکہ راہ تلاش کرنا ہے۔

مذاکرات کے آغاز سے قبل ترک وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین پہلے سے طے شدہ میمورنڈم کی بنیاد پر نتیجہ خیز بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا بنیادی مقصد خونریز جنگ کو جلد از جلد ختم کرانا ہے۔اس سے قبل یوکرینی وفد نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے انقرہ میں ملاقات کی تھی، جس میں امن عمل اور مذاکراتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین امن قائم کرنے اور مکمل جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کو تیار ہے۔بین الاقوامی برادری ان مذاکرات کو روس-یوکرین جنگ کے حل کی جانب اہم پیش رفت قرار دے رہی ہے۔

پاکستان اور آذربائیجان کا ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت میں جعلی سفارتخانے کا انکشاف، لاکھوں کی کرنسی اور لگژری گاڑیاں برآمد

روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Shares: