وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر آئی آر ایس ایمبیسڈر ندیم ریاض نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی نئ عمارت کا افتتاح کیا اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر آنسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے محققین سے خطاب بھی کیا۔ اور انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت میں منتقلی پر پریذیڈنٹ ایمبیسڈر ندیم ریاض اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی نئی عمارت تکنیکی حوالے سے مکمل فنکشنل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیزکی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے،ہمیں خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بین عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے ہم ہر ممکن کوشش اور وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے مزہد کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال خصوصی توجہ کی متقاضی ہے ان بدلتے ہوئے حالات میں ہمیں بہترین حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔ اکیسویں صدی کو ایشا کی صدی کہا جاتا ہے جہاں چین ایک بڑی معاشی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے ہمیں اس حوالے سے بھی چین کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور علاقائی استحکام کیلئے اپنی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ اس موقعہ پر وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور پریذیڈنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

Shares: