گلگت بلتستان کے علاقے استور کے ڈشکن کے جنگل میں گزشتہ روز سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
باغی ٹی وی: استور میں ڈشکن کے مقام پر جنگل میں گزشتہ روز آگ لگ گئی تھی جو کہ پھیلتی جارہی ہے،آگ کی وجہ سے ہزاروں قیمتی درخت جل گئے ہیں جب کہ نایاب نسل کی جنگلی حیاتیات کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے آگ لگنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی-
مقامی آبادی کے ساتھ محکمہ جنگلات اور دیگر ریسکیو کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں جنگل دور افتادہ اور مشکل گزار پہاڑوں کے اوپر ہونے سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …
جاپان میں نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری خبریں آنے تک ڈشکن کے جنگل میں لگنے والی آگ کی شدت میں کمی آنے لگی تھی، تاہم آگ کے بے قابو شعلوں کے باعث اس وقت تک جنگل کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
ضلع استور پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کا ایک ضلع ہے۔ گلگت بلتستان کے سب سے مشہور کھیل پولو فیسٹیول ضلع استور کے گاؤں راما میں منعقد ہوتاہے ضلع استور گلگت بلتستان کے ان خوبصورت علاقوں میں شمار کیا جاتاہے جواپنی قدرتی حُسن سے مالامال ہے۔ ضلع استور جو سطح سمندر سے 2،600 میٹر بلندی پر واقع ہے گلگت شہر سے 120 کیلومیٹر پر واقع جو گلگت سے جگلوٹ شمال کی جانب اور مشرق کی جانب اسکردو جبکہ جنوب کی جانب چترال واقع ہےوادی استور گلگت بلتستان کا ایک پہاڑی اور دور افتادہ علاقہ ہے۔ انتظامی طور پر یہ وادی ضلع دیامر میں شامل تھی-