باغی ٹی وی چونیاں (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی چھانگا مانگا کی بے حسی ،قبرستان روڈ تباہ حالی کا شکار ،جنازے لیکرجانا بھی مشکل ہوگیا
میونسپل کمیٹی چھانگا مانگا کی بے حسی کی انتہا،مین روڈ چھانگا مانگا قبرستان کو جانے والا واحد روڈ تباہ حالی کا شکار سیوریج کے پانی سے گزرتے ہوئے جنازہ کی ویڈیو وائرل،شہریوں کا ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا سیورج کے گندے پانی سے جنازہ کے گزرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے میونسپل کمیٹی کا پول کھل گیا علاقہ مکینوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گندے پانی سے گزرتے ہوئے کپڑے اور جسم ناپاک ہو جاتا ہے، روڈ پر گٹروں اور نالیوں کا پانی میونسپل کمیٹی چھانگا مانگا کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، محمد افضل، مطلوب احمد، رانا ماجد اور قاری فیض اللہ نے ڈی سی قصور فیاض موہل، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید سے مطالبہ کیا ہے کہ فلفور نوٹس لیں اور سیوریج کے پانی کو نکالنے کیلئے موثر اقدامات کروائیں۔

Shares: