باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) چیف ایگزیکٹو لذیذہ مرغ پلاؤ ملک فضل الرحمٰن کی بانی تلہ گنگ حافظ عمار یاسر سے ملاقات، ضلع تلہ گنگ کے قیام پر مبارکباد پیش کی اور جلسہ میں شرکت بھی کی، تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لذیذہ مرغ پلاؤ و سینئر نائب یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ق ملک فضل الرحمٰن کی بانی ضلع تلہ گنگ ایم پی اے حافظ عمار یاسر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، ضلع تلہ گنگ کے قیام پر مبارکباد پیش کی، بعد ازاں ملک فضل الرحمٰن اپنے آبائی علاقے یونین کونسل جبی سے بڑا قافلہ لے کر محسن تلہ گنگ وزیرِ اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا استقبال کرنے گورنمنٹ کالج گراؤنڈ جلسہ گاہ بھی پہنچے، اس موقع ملک فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ میں ہماری نسلوں کا مستقبل رکھا ہے، ضلع کے قیام سے نہ صرف نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بلکہ دیگر امور کےلیے بھی ہمیں طویل سفر کرکے چکوال نہیں جانا پڑے گا بلکہ تلہ گنگ کی تمام ضلعی دفاتر سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

Shares: