شیخوپورہ : سرکاری اداروں کے سربراہان وعملے کادیر سے دفاترآنا، فرضی دوروں، میٹنگز کا بہانہ معمول،عوام پریشان
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے ) شیخوپورہ کے سرکاری اداروں کے سربراہان اور دیگر عملہ وقت مقررہ پر دفتر آنے کی بجائے 12بجے کے بعد دفتر آتے ہیں اور ایک دو گھنٹے گپ شپ لگانے کے بعد نام نہاد دوروں میٹنگز کا بہانہ بناکر رفو چکر ہو جاتے ہیں جس سے دفاتر میں آنے والے سائلین خوار ہو نے لگے ہیں اور اکثر دور دراز سے آنے والی خواتین بزرگوں کو ایک معمولی سا کام کروانے کیلئے کئی کئی روز دفتر کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں کوئی بھی ادارہ ان سرکاری افسران کو دفتر کی ٹائمنگ کی پابندی کروانے کیلئے کام نہیں کررہاجبکہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبان بھی دفتر میں وقت مقررہ پر نہیں آتے اور لیٹ آنے کے بعد دفتری ٹائمنگ میں مختلف میٹنگز دورے کرتے ہیں جس سے دور دراز سے آنے والے سائلین کو ملاقات کیلئے وقت نہیں ملتا اور وہ مایوس ہو کر واپس گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں اس سنگین صورتحال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری افسران کو اپنے دفاتر میں وقت مقررہ پر پہنچ کر لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی جائے اور بغیر اطلاع کے ان افسران کی دفتروں میں ٹائم کی چیکنگ کیلئے چھاپے مار ے جائیں۔