وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مالی حالات کے باعث کوئی بچہ پڑھ نہ سکے تو دکھ ہوتا ہے-
لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مالی حالات کے باعث کوئی بچہ پڑھ نہ سکے تو دکھ ہوتا ہے، صرف پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا مستقبل روشن ہے، لیپ ٹاپ اسکیم میں بچیوں کا حصہ زیادہ رکھا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی لیپ ٹاپ بغیر میرٹ کے نہیں دیا گیا، ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے، میں آپ کی ماں کی طرح ہوں ، تمام خواب پورے کروں گی، اسکالر شپ 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیں۔
وزیراعلٰی پنجاب نے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ سرحدوں پر ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا ساتھ نہیں دینا ہے، بارڈر پر بہت ٹینشن ہے مگر بچوں آپ نے ڈرنا نہیں ہے ، پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،پاک فوج نے وطن عزیز کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں –
ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ