آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے اجلاس، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں شریک چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈاکٹر عطا الرحمن نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مستقبل اور جاری منصوبوں پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفننگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی ملک کا مستقبل اورحکومت کی اولین ترجیح ہے،نوجوانوں میں آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت ہے،حکومت قابل نوجوانوں کی ہرممکن طریقے سے سہولت کاری کرے گی،فری لانسرز کی سہولت کاری اورمراعات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے ملازمت کے مواقع میسرآئیں گے

وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام،فائیو جی سپیکٹرم کے اجرا سے متعلق روڈ میپ ترتیب دینے کی ہدایت کی.

Shares: