مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان نے بھارت کو سبق سکھا دیا،نقصان کی تفصیلات

بھارت کی جانب سے پاکستان کی تین ایئر بیسز...

سیالکوٹ: ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر ناصر محمود باجوہ سپردخاک

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو) ...

پی سی بی کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے...

وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد :وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرانےکا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ الیکشن سے متعلق اہم تجاویز بھی سامنے آگئی ہیں‌

ادھر ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائےفروری میں ہوں گے جس کے لیے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نےکابینہ میں تجاویز پیش کردیں۔

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے بھی آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی جس کی روشنی میں طے کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرائے جائیں گے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا اور حکومت آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رائےطلب کرےگی۔

حکومت سپریم کورٹ فیصلےکی روشنی میں ترمیم کےبغیر الیکشن کروا سکےگی۔ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن شوآف ہینڈکےذریعےفروری میں منعقد ہوں گے۔