چونیاں: اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے جوعلاج کے نام پر موت بانٹنے لگے

باغی ٹی وی ، چونیاں (نامہ نگار) اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے، اتائی عوام میں سرعام موت بانٹنے لگے،گلی محلوں میں موجود میڈیکل سٹور ہسپتالوں کی شکل اختیار کرنے لگے،میڈیکل سٹوروں سے مبینہ طور پر منتھلی اکٹھی کی جاتی ہے، شہری۔ڈی سی قصور نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے چھانگا مانگا، کنگن پور، الہ آباد اور اس کے گردو نواح میں درجنوں اتائی ڈاکٹروں نے غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹور قائم کر رکھے ہیں گلی محلے میں موجود یہ میڈیکل سٹور ہسپتالوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جہاں پر بڑی بیماریوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے اور ساتھ مڈوائف یا دائیوں کے ذریعے سے ڈلیوری (آپریشن) بھی کئے جا رہے ہیں ان خود ساختہ میڈیکل سٹوروں اور ہسپتالوں میں کئی خواتین دوران ڈلیوری اپنی جان سے ہاتھ دھو چکی ہیں یا ہمیشہ کے لئے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہیں۔ یہ اتائی سر عام موت بانٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انہیں، گلی محلے کے میڈیکل سٹور مالکان نے زیادہ تر ادویات دکانوں کی بجائے اپنے گھروں اورخفیہ سٹوروں میں چھپائی ہوتی ہے یہ مکروہ دھندہ تحصیل بھر میں عروج پر ہے سی او ہیلتھ قصور، ڈی ڈی ایچ او تحصیل چونیاں اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے جاری ہے جن کے خاص بندے ان جگہوں سے منتھلی اکٹھی کرتے ہیں جس پر شہریوں دین محمد، مختیار احمد، عبدالجبار شہزاد احمد قاسم علی ابراہیم وغیرہ نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی او ہیلتھ قصور سید اظہر نقوی نے موقف میں کہا اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرواتا ہوں، چند عطائیوں کی معلومات ہیں جلد آپریشن کریں گے.

Leave a reply