اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان عمران خان سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط ہیں-
باغی ٹی وی:گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہواحکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نےاپوزیشن سےمذاکرات کےمعاملے پراصرارکیا اورمتحدہ قومی موومنٹ ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، چوہدری سالک ، محسن داوڑ اور خالد مگسی کی جانب سے بلاول بھٹو کے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی۔
خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع
ذرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر زین بگٹی نے کہا تھا کہ ہم ڈائیلاگ کےمخالف نہیں تاہم عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، عمران خان بھروسے کے لائق نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ بات چیت کے دروازے بند کردینا ہمارے اصولوں کے خلاف ہے، بات چیت کے دروازے بند کردینا غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔
مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا
ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کے بعد حکومتی اتحادیوں کا اجلاس کسی اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا تھا تاہم اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبریں گردش کرنے پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا-
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس میں مشاورت جاری ہے ، باضابطہ اعلان مشترکہ اعلامیے کی صورت میں جاری کیا جائے گااعلامیے سے قبل ہی مختلف جماعتوں سے منسوب خبریں چلانا افسوس ناک ہے ، تمام جماعتیں معاملات پر اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں-