پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ اتحاد کا عظیم نظریہ لے کر میدان میں آئی ہے، بلوچستان و خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کےخلاف کاروائیاں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہیں،ملک میں امن ہو گا تو ترقی و خوشحالی ہو گی.
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ ذاتی مفادات کے لئے سیاست کے میدان میں نہیں آئی ، ہم نے تعمیر وطن میں اپنا کردار ادا کر کے تکمیل پاکستان کرنی ہے،دفاع پاکستان کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے پاک فوج کے جری جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے ہم پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کو بچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، دشمنوں کی تمام مذموم سازشوں کے آگے بند باندھنے کے لئے اتحاد و یکجہتی ضروری ہے،ہماری افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئےمتحد و بیدار ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی جماعتیں بھی اپنے ذاتی مفادات کو ترک کریں اور ملکی مفادات کا سوچیں،جب ملک کا سوچیں گے تو پاکستان آگے بڑھتا چلا جائے گا.








