سپریم کورٹ نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا۔
سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو 4247 نمبر الاٹ کیا ہے، جسٹس طارق جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کر رکھی ہے،جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔
جوڈیشل ورک سے روکنے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جاری کیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامہ کو معطل کیا جائے، جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا،سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آرٹیکل 10-اے کے تحت حاصل حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،متنازع حکم نے جج کی بے داغ شہرت کو متاثر کیا، عدالتی خدمات کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی ممکن نہیں، اگر حکم معطل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل
لاہور پولیس سے پیٹی بھائیوں کو بچانے کی روش ختم، ایک اور مثال قائم
امید ہے سعودی عرب باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے گا، بھارت