جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

arrest

پاکستان سے امریکا اور جاپان جانے کی کوشش میں 3 دن میں 9 افغان شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے گرفتار کر لیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے شہریوں کے لیے پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغانیوں کی بڑی تعداد نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر علاج کے بہانے پاکستان آنا شروع کر دیاہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں، پھر وہ اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے مختلف سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Comments are closed.