جعلی لیبز،خود ساختہ رپورٹس
قصور
چونیاں بھر میں انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکرو دھندا جاری،نان کوالیفائیڈ لیبارٹری مالکان خود ساختہ رپورٹس تیار کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے لگے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد اورتحصیل بھر میں میں انسانی جانوں سے کھیلنے کا گندا دھندا جاری ہے،درجنوں غیر قانونی لیبارٹریاں کھلے عام کام کررہی ہیں، ماہر پیتھالوجسٹ اور لیب ٹیکنیشنز کی بجائے جعلی لیبارٹری مالکان رپورٹ بناتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ علاج معالجے کے لیے جدید آلات سے لیس لیبارٹریز مرض کی درست تشخیص میں معاون ہوتی ہیں، لیکن چونیاں میں قائم درجنوں لیبارٹریز ماہر پیتھالوجسٹ کے بغیر چلائی جا رہی ہیں،جہاں صرف ان ٹرینڈ افراد موجود ہیں جو خود ساختہ رپورٹس تیار کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں طبی ماہرین کے مطابق لیبارٹری کیلیے کوالیفائیڈ پیتھا لوجسٹ،کوالیفائیڈ لیب اسسٹنٹ اورلیب ٹیکنیشنز کے علاوہ آلات، مشینیں اور ایسٹلائیزیشن کا نظام موجود ہونا نہایت ضروری ہے لیکن چونیاں میں انتظامیہ نام کی کوئی چیزنظر نہیں آ رہی مقامی شہریوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے مریضوں کی جان بچانے کے لیے لیبارٹریز قانون پرفوری عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے